کیلا تماام پھلوں میں ایک ایسا پھل ہے جسے ہر عُمر کے افراد( چھوٹے ، جوان ، بزرگ) کھانا پسند کرتے ہیں ۔ کیلا ایک نرم پھل ہے ۔ اس کا تعلق جنوب مشرقی ایشیاسے ہے ۔ اس وقت یہ دنیا کے 107 ممالک میں کاشت کیا جاتا ہے ۔کیلا افادیت کے لحاظ نمایاں مقام رکھتا ہے ۔
یہ معدے کی تمام بیماریوں کو دور کرتا ہے ۔
کیلا پیچش میں مفید ہے ۔
کیلا پیٹ درد کو دور کرتا ہے ۔
کیلے کا ستعمال معدے کے جلن کو دورکرنے میں مددگار ہے ۔
کیلا بدہضمی کو دور کرتا ہے ۔
کیلا قے آنے کو روکتا ہے ۔
کیلے کھانے سے سینے کی جلن میں کمی آتی ہے ۔
کیلا خون میں موجود سرخ ذرات میں مزید اضافہ کرتا ہے ۔
کیلا جسم کی قوت مدافعت میں اضافی کرتا ہے ۔ ڈپریشن کے شکار افراد اس کے استعمال سے اپنے بدن میں نمایاں تبدیلی محسوس کرتے ہیں ۔ کیلا خون کی کمی نہیں ہونے دیتا ۔
کیلا دماغی طاقت میں اضافہ کرتا ہے ۔ کیلے کے استعمال سے خواب آور ادویات سے چھٹکارا حاصل ہو جاتا ہے ۔کیلے کے استعمال اعصابی کچھاؤ سے چھٹکارا حاصل ہو جاتا ہے ۔ کیلا معدے اور السر کے امراض میں مفید ہے ۔
کیلا خواتین کے جسمانی درجہ حرارت کو بھی کنٹرول کرتا ہے جو ماں اور بچے دونوں کے لئیے ضروری ہے ۔کیلے میں موجود پروٹین انسان کو ذہنی سکون مہیا کرتا ہے ۔کیلا بلد پریشر اور فالج کے خلاف قوت مدافعت بڑھاتا ہے ۔
دو کیلوں کے استعمال سے انسان کو 90 منٹ کی توانائی حاصل ہوتی ہے ۔
کچے کیلے کا استعمال بطور سبزی کیا جاتا ہے ۔کیلا متعدل مزاج کا پھل ہے ۔کیلا جسم کو طاقت دیتا ہے ۔ کیلا جسم کو موٹا کرتا ہے ۔ خون کو گاڑھا کرتا ہے ۔کیلا معدے کو نرم کرنے کےعلاوہ حلق میں موجود کھردرےپن کو ختم کرتا ہے ۔
کیلا دستوں کو روکتا ہے ۔ کھیلا خشک کھانسی میں مفید ہے ۔
باڈی بلڈنگ کرنے والے افراد کو کیلا ضرور استعمال کرنا چاہئیے ۔کیلا جسم کے تمام حِصوں کے لئیے مفید ہے ۔کیلا گردوں کی لاغری کو دور کرتا ہے ۔کیلا گرم مزاج افراد کے لئیے مفید ہے ۔کیلا معدے اور آنتوں کے انفیکشن میں مفید ہے ۔
کیلا بچوں کی نشونما میں بہت مفید ہے ۔ کیلا ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے ۔کیلا قد میں اضافہ کے لئیے نمایاں کردار ادا کرتا ہے ۔ جلے ہوئے مقام پر کیلے کا لیپ لگانے سے جلن کم کرنے میں فائدہ دیتا ہے ۔ کیلے کے تنے کے اندر کے گودے کو زخم اور پھوڑے ، پھنسیوں پر لیپ کیا جائے تو ان کو آرام آجاتا ہے ۔

https://humanfitnesscave.blogspot.com/
جواب دیںحذف کریں