پاکستان میں جو سب سے زیادہ طریقہ انٹرنیٹ سے پیسہ کمانے کا استعمال ہوتا ہے اُن میں فری لانسنگ سب سے آگے ہیں ۔ اگر آپکو فری لانسنگ آتی ہے اور آپ فری لانسگ سے لاکھوں روپئے کمانا چاہتے ہیں تو آپ Fiver یا Upwork وغیرہ سے اچھا پیسہ کما سکتے ہیں ۔
ان پلیٹ فارم پر اگر آپ پیسہ کمانا چاہتے ہیں تو آپ کو ویب ڈیویلپمینٹ یا ویب ڈیزائننگ پر مہارت چاہئیے ہوگی ۔ کیونکہ آج کل ہر بڑے سے بڑے بزنس مین کو ان دو چیزوں میں مہارت رکھنے والوں کی ضرورت ہوتی ہیں ۔ پاکستان میں ہر بندہ آن لائن پیسہ کمانا چاہتا ہے لیکن وہ صحیح معنوں میں انٹرنیٹ سے پیسہ کمانا نہیں جانتا ۔ جس کی وجہ سے وہ اکثر سکیمرز یا فراڈی لوگوں کا شکار ہو جاتا ہے ۔ پاکستان میں زیادہ تر طالب علم کے پاس اپنے پڑھائی کے لئیے ، اپنے جیب خرچ کے لئیے پیسے نہیں ہوتے تو ایسے میں انٹرنیٹ سے پیسہ کمانا طالب علم کے لئیے سب سے اچھا طریقہ ہوتا ہے ۔
پاکستان میں جب بھی کوئی بھی آن لائن کام کرنا شروع کرتا ہے تو اُس کے ذہن میں جند سوالات ہوتے ہیں ۔ ۔ ۔
پاکستان میں گھر پر بیٹھ کر آن لائن پیسے کمانے کا اصلی طریقہ کیا ہے؟
انٹرنیٹ پر آسان کام کر کے پیسے کمانے کا طریقہ کونسا ہے ؟
پاکستان میں طالب علم انٹرنیٹ سے کیسے پیسے کما سکتے ہیں ؟
آج کی اس پوسٹ میں ہم آپ کو پاکستان میں رہتے ہوئے انٹرنیٹ سے پیسے کمانے کے کچھ طریقے بتاؤں گا جن کے ذرئیعے آپ گھر بیٹھ کر انٹرنیٹ سے پیسے کما سکتے ہیں ۔
1۔ فری لانسنگ
2۔ ڈیجیٹل مارکیٹنگ
3۔ بلاگنگ
4۔ گرافک ڈیزائننگ
5۔ یوٹیوب
6۔ ای کامرس ویب سائٹ پر چیزیں بیچنا
7۔ آرٹیکلز یا کنٹینٹ لکھنا
8 ۔ ریویئیو کرنا
فری لانسنگ
پاکستان میں زیادہ تر لوگ فری لانسنگ کو ترجیح دیتے ہیں ۔ طالب علم بھی آج کل اپنی پڑھائی کے ساتھ فری لانسنگ کی طرف رجوع کر رہے ہیں ۔ فری لانسنگ میں آپ آزاد ہو کر کام کرتے ہیں ۔ اس فیلڈ میں اچھی بات یہ ہے کہ اپ اپنی مرضی کا کام کر سکتے ہیں جیسا کہ گرافک ڈیزائننگ ، ویڈیو ایڈیٹینگ ، ٹرانسلیشن کرنا ، ویب ڈیویلپمنٹ ، ویب ڈیزائننگ ، اداکاری ، موسیقی ، لکھنا اور لوگوز بنانا وغیرہ جیسے کام کر سکتے ہیں ۔
فری لانسنگ کے لئیے بہترین ویب سائٹس یا پلیٹ فارم :
Upwork
Fiver
People Per Hour
ڈیجیٹل مارکیٹینگ
ڈیجیٹل مارکیٹنگ میں پیسے کمانا آسان تو ہے لیکن اس میں تھوڑا ٹائم لگتا ہے ۔ ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے ذرئیعے آپ مختلف کمپنیوں کے اشتہارات چلاتے ہیں جیسے کہ فیس بک ، یوٹیوب ، گوگل ایڈ ، ٹویٹر ، انسٹا گرام ، وغیرہ پر ۔
ڈیجیٹل مارکیٹنگ سے پیسے کمانے کے لئیے آپ کو اس میں اچھی مہارت ہونا چاہئیے ۔
اپ کو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اشتہارات کے متعلق معلومات اور اس کے تفصیلات کا علم ہونا چاہئیے ۔
جب آپ اس قابل ہوجائیں کہ آپ کسی بھی کمپنی کے پراڈکٹس کو سوشل میڈیا کے پلیٹ فارمز پر اشتہار چلا سکیں تو اس کے ذرئیعے پیسے کمانا آپ کے لئیے آسان ہو جائے گا ۔
اس کے لئیے آپ کو ان چیزوں پر مہارت آنی چاہئیے ۔
1۔ سرچ انجن مارکیٹنگ
2۔ موبائل مارکیٹنگ
3۔ سوشل میڈیا مارکیٹنگ
4۔ پی پی سی
5۔ SEO
6۔ ای میل مارکیٹنگ
وغیرہ۔
بلاگنگ
پاکستان میں گھر پر بیٹح کر پیسہ کمانے کا اور خاص طور پر طالب علم کے لئیے ایک بہترین طریقہ بلاگنگ ہے ۔ اس میں آپ دو طریقوں سے پیسے کما سکتے ہیں ، یا آپ اپنا بلاگ شروع کریں یا آپ کسی اور کے بلاگ کے لئیے لکھنا شروع کریں ۔ آپ دونوں طریقوں سے پیسے کما سکتے ہیں ۔
باگر آپ اپنی بلاگنگ شروع کرنا چاہتے ہیں اور گوگل ایڈسینس سے پیسہ کمانہ چاہتے ہیں تو آپ کو Wordpress یا Blogger پر اپنا بلاگ بنا کر پیسہ کما سکتے ہیں ۔ اس کے لئیے آپ کو اپنے بلاگ پر اچے آرٹیکلز لکھنا پڑے گا اور جب آپ کا بلاگ گوگل ایڈسینس سے اپروہو جائے تو اُس کے بعد آپ کی آن لائن ارننگ شروع ہو جائی ہوگی ۔
بلاگنگ شروع کرنے کے لئیے آپ ان پلیٹ فارم کا استعمال کر سکتے ہیں ۔
Blogger
Wordpress
Wix
Weebly
Medium
گرافک ڈیزائننگ
آن لائن پیسہ کمانے کا ایک بہترین طریقہ گرافک ڈیزائننگ کی سروس دینا ہے ۔ لیکن اس کے لئیے پہلے آپ کو گرافک ڈیزائننگ کی مہارت حاصل کرنا ہوگی ۔ گرافک ڈیزائننگ کی سروس آپ Fiver یا Upwork پر دے سکتے ہیں ۔ اس کے علاوہ آپ اپنی سروس کے اشتہارات سوشل میڈیا جیسے فیس بک ، یوٹیوب اور گوگل وغیرہ پر دے سکتے ہیں ۔
گرافک ڈیزائننگ سیکھنے کے لئیے آپ کو چند سافٹ وئیر سیکھنا ہوگی ۔
Corel Draw
Adobe Photoshop
Flash
Swish Max
یوٹیوب
پاکستان میں بہت سارے لوگ یوٹیوب پر کام کر کے لاکھوں روپئے کما رہے ہیں ۔ یوٹیوب پر پیسے کمانا اب آسان تو ہو گیا ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ محنت بھی کرنی پڑتی ہے ۔ یوٹیوب سے کمائی کرنے میں مہینے یا کبھی کبھی سال بھی لگ جاتا ہے ۔
یوٹیوب پر پیسے کمانے کے لئیے ہمیں سب سے پہلے یوٹیوب پر ایک چینل کھولنا ہوتا ہے ۔ اور اس کے بود ہم آس پر اپنی ویڈیوز ڈالتے ہیں ۔ جب ہمارا چینل 4000 گھنٹے کا واچ ٹائم اور 1000 سبسکرائبرز پورا کر لیتی ہے تو اُس کے بعد ہمارے چینل کے ویڈیوز پر اشتہارات آتے ہیں جس سے ہمیں ارننگ ہوتی ہے
ای کامرس ویب سائٹ پر چیزیں بیچنا
پاکستان میں آن لائن پیسے کمانے کا ایک بہترین طریقہ ای کامرس ویب سائٹ بنا کر چیزیں بیچنا ہے جس میں ہر قسم کی گھریلو چیزیں ، کپڑے ، جوتے ، الیکٹرانک چیزیں ، اور مختلف قسم کی سروسس فراہم کرنا شامل ہیں ۔
آرٹیکلز یا کنٹینٹ لکھنا
آرٹیکلز لکھنا بھی نہایت آسان کام ہے اگر آپ کو اس کے بارے میں تھوڑا بہت معلومات ہو ۔
پاکستان میں بہت سارے لوگ آرٹیکلز لکھ کر لاکھوں روپئے کما رہے ہیں ۔ اس کے لئیے ہمیں Keyword Research آنی چاہئیے ۔
ریویئیو کرنا
ریویئیو کرنا بھی کمائی کا ایک بہترین طریقہ ہے ۔ اس میں آپ کسی بھی کمپنی کی کوئی بھی پراڈکٹ کو کھولتے ہیں اور اُس کی ویڈیو بناتے ہیں یا آرٹیکل لکھتے ہیں ۔
اس میں شروع میں تھوڑا خرچہ آتا ہے لیکن بعد میں جب آپ مشہور ہو جائیں تو کمپنی آپ کو خود اپنی پراڈکٹ کی ریویئیو کرانے آتے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں ؛








کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں